12 اپریل 2014 - 16:58
امام علی (ع) سے منسوب قرآن کریم کے قلمی نسخے کو شائع کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق حضرت امام علی علیہ السلام سے منسوب قرآن کریم کے قلمی نسخے کو نجف اشرف میں شائع کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف(عراق) میں حضرت امام علی علیہ السلام سے منسوب قلمی قرآن کے نسخے کو شائع کیا جائے گا۔
حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ مقدس کی ‘‘تولیت باڈی’’ نے اسلامی مخطوطات  کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس قرآنی نسخے کی اشاعت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
عراقی شیعوں کے اوقاف محکمے کے سربراہ سید صالح الحیدری نے کہا ہے کہ یہ حضرت امام علی علیہ السلام کی تاریخی حثیت اور آپ ؑ کے روضہ مقدس کی تاریخ کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں ایک قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی صدی ہجری کا یہ قرآنی نسخہ حضرت امام علی علیہ السلام سے منسوب اور نایاب نسخہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قران کے اشاعت شدہ نسخوں کو حضرت امام علی علیہ السلام کے روضے کی زیارت کرنے والوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲