اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ان افراد کو ، شاہراہیں بند کرنے ، شہریوں کے ساتھ لڑنے جھگڑنے اور بعض صوبوں میں تشدد اور آشوب برپا کرنے کے الزام میں جبکہ ان میں سےبعض کو ہتھیار رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گيا ہے اس رپورٹ کے مطابق کل مصر کے بہت سے شہروں میں مرسی کے حامیوں نے مظاہرے کئے اور دوسری طرف مصر کے سابق وزیر دفاع اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے ممکنہ نامزد امیدوار عبدالفتاح السیسی کے حامیوں نے بھی اسکندریہ میں ، مسجد القائد ابراہیم کے اطراف میں مظاہرے کئے ۔مصر کے بعض خبری ذرائع نے کہا ہے کہ کل کے مظاہروں کے دوران ڈیلٹا علاقے میں فوج کی فائرنگ میں اخوان المسلمین کے دو افراد مارے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲