12 اپریل 2014 - 10:17
برطانوی حکومت کی شام سے دھشتگردوں کی واپسی پر تشویش

برطانوی حکومت شام سے دہشتگردوں کی واپسی پرتشویش میں مبتلا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ برطانوی حکومت کی سرکاری رپورٹوں میں شام سے دہشتگردوں کی برطانیہ واپسی کو اس ملک کی قومی سلامتی کےلئے سب سےبڑاخطرہ قرار دیاگیا ہے۔
برطانیہ کی سرکاری رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ  شام میں برسرپیکار برطانوی انتہاپسند دہشتگردوں کی جدید ترین ہتھیاروں سے آشنائی اور ٹریننگ سے برطانوی حکومت کوتشویش ہے۔
برطانوی فوج کے خفیہ ادارے ایم آ‏‏ئی فائیو نے اپنی خفیہ رپورٹ میں کہا ہے  کہ ان دہشتگردوں کے اندر بحران شام کے بارے میں موجود کشش قابل تشویش ہے۔
سرکاری رپورٹوں کےمطابق اس وقت برطانیہ کے پانچ سودہشتگرد شام میں مسلح گروہوں کے ساتھ صدر بشاراسد حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز