ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں اتحادی فوج نے ایک فضائی کارروائی کے دوران سینئر کمانڈر سمیت 17طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔ افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ سکیورٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان کے سنیئر کمانڈر قاری عثمان کی زیر صدارت سینئر افغان اور پاکستانی طالبان دہشت گردوں کا اجلاس جاری تھا۔ حملے میں قاری قاسم، قاری عثمان، قاری لطیف، قاری زبیر، قاری طاری، ملا بشیر گجر، قاری نصیر، قاری شرین اور ملا امام سمیت 17سینئر طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔
.....
/169