ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران اور آذربائیجان کے صدور کے مذاکرات کے اختتام پر، دونوں ملکوں کے اعلی رتبہ حکام کے درمیان، تعاون کی چند دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں۔ توانائی اور ماحولیات، شہری ترقی، اور کھیل کے شعبوں سے متعلق دستاویزات پر دستخط، اسلامی جمہوریۂ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی اور آذربائیجان کے صدر الھام علی اف کی موجودگي میں انجام پائے۔
ان دستاویز پر دستخط، ایران کی جانب سے کھیل کے وزیر "محمود گودرزی" ، وزیر داخلہ "عبدالرضا رحمانی فضلی" ، شہری ترقی کے وزیر "عباس آخوندی" اور توانائی کے وزیر "حمید چیت چیان" نے کئے، جبکہ جمہوریۂ آذربائیجان کے وزیرخارجہ "المار محمد یاراف" اور وزیر تجارت "شاہین مصطفی اف" نے آذربائیجان کی جانب سے ان دستاویزات پر دستخط کئے ۔ آذربائیجان کے صدر الھام علی اف آج صبح ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں۔
.......
/169