اہل بیت(ع) نیوز اسکائی نیوز چینل کے مطابق نئی دہلی میں غاصب صہیونی حکومت کے سفارت خانے کے ترجمان "اوھاد اورساندی " نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے میں ملوث غاصب صہیونی حکومت کے تین سفارتکاروں کو فوری طور پر ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔ نئی دہلی ایئر پورٹ کے ایک پولیس عہدیدار نے آج کہا کہ ان تین سفارتکاروں نے ایئر پورٹ پر ایک ایمیگریشن افسر کو مارا پیٹا تھا اور اس کی توہین کی تھی اس لئے انہیں ہندوستان سے نکال دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے تین سفارتکاروں نے گذشتہ روز نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر امیگریشن افسر کی پٹائی کر دی۔ نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانی والی پرواز کے مسافروں میں شامل تین صہیونی سفارتکاروں نے اس وقت امیگریشن اہلکار کو زد وکوب کیا جب اس نے ان کو لائن سے ہٹ کر جانے نہیں دیا۔ امیگریشن اہلکار پر سست روی کا الزام لگاتے ہوئے پہلے تو ان افراد نے اس سے تلخ کلامی کی لیکن جب اس نے انکو لائن سے ہٹ کر جانے کی اجازت نہیں دی تو غاصب صہیونی حکومت کے ان سفارتکاروں نے امیگریشن افسر کی پٹائی کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲