8 اپریل 2014 - 16:07
ایران پاکستان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحری فوجوں نے آبنائے ہرمز میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

ابنا: ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز امن و دوستی کے پیغام کے ساتھ شروع ہوا۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون میں فروغ لانا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ان مشقون میں ایک میزائل بردار جہاز، ایک لاجسٹیک بحری جہاز اور ایک جدید ترین آبدوز شامل ہے۔ یہ بحری جہاز گذشتہ ہفتے ساحلی شہر بندرعباس میں ایرانی بحریہ کی بیس پر پہنچے تھے۔ پاکستانی بحریہ کے اعلی حکام ان مشترکہ مشقوں کے دوران ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام سے ملاقات کریں گے۔

.......

/169

لیبلز