ابنا: تقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے عمان میں "فقہی علوم کی توسیع" کے موضو ع پرتیرہویں بین الاقوامی نشست کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدل وانصاف اوررحمت،سنت تکوین الہی کی بنیادیں ہیں۔
تقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق اس اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے عمان کے شہرمسقط میں"فقہی علوم کی توسیع" نامی بین الاقوامی نشست کی افتتاحی تقریب سے"عدل اوررحمت اوراس کے فقہی اثرات" کے عنوان پراپنے خطاب میں اسلامی فقہ کے مفاہیم کی بنا پر عدل، رحمانیت، رحیمیت جیسی صفات اوران کے تکوینی اورتشریعی اثرات کی وضاحت کی ہے اورقرآنی آیات سے استدلال کیا ہے۔
انہوں نے عدل اوررحمت کوسنت تکوین الہی اوراسلامی سیاسی نظام کی بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عدل ، تمام اسلامی نظاموں کی بنیاد ہے اورخداوند متعال نے انسانی معاشرے کے سسٹم کوچلانے اورمطلوبہ کمال کی جانب راہنمائی کے لیے اس کی وضاحت کی ہے اورخداوند متعال کے فرمان کے مطابق زمین وآسمان ، عدل پرہی استوارہے۔
انہوں نے قرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام انبیاء اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت بھی، خداوندمتعال کے عدل کی بنیاد پر قائم ہے۔
قابل ذکرہے کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس ۶اپریل بروزاتوار کوعمان میں شروع ہوئی ہے جس میں اسلامی ممالک کی مایہ نازشخصیا ت اورعلماء نے شرکت کی ہے۔
.......
/169