8 اپریل 2014 - 15:23
مساجد،مسلمانوں سے متعلق ہیں اورصہیونیوں کا ان پرکوئی حق نہیں ہے

"الاقصیٰ" ثقافتی ورثے اوروقف انسٹی ٹیوٹ کے اراکین نے فلسطین کے ایک گاوں"عین الزیتون " کی مسجدکا وزٹ کرتے ہوئے،مساجد کویہودی بنانے کے اقدامات کے مقابلے میں ان مساجد کی حمایت کااعلان کیا ہے۔

ابنا: الاقصیٰ ثقافتی ورثے اوروقف نامی انسٹی ٹیوٹ کے ایک وفد نے شعبہ اسلامی مقدس مقامات کے انچارج"عبدالمجید اغباریہ" کے ہمراہ "عین الزیتون" نامی دیہات کی مسجد کا وزٹ کیا ہے۔

اس و فد نے اس دومنزلہ مسجد کا وزٹ کرتے ہوئے یہیں پرہی نمازظہرادا کی ہے۔

اس وزٹ کا مقصد ان مساجد کے اسلامی ہونے کی تاکید اور انہیں یہودی بنانے اورمسجد کو یہودی مندراورقبرستان میں تبدیل کرنے کے موضو ع کومسترد کرناہے۔

قابل ذکرہے کہ بعض شدت پسند صہیونی اس مسجد کے ساتھ ایک یہودی قبرستان تعمیر کرنے کی کوشش میں ہیں اوروہ اس مسجد کویہودی بنانے کے سلسلے میں یہ اقدام کررہے تھے۔

وزٹ کرنے والے اس وفد کے ایک رکن "سامی ابومخ" نے کہا ہے کہ ہم نے اس مسجدکا وزٹ کیا ہےا وراس میں نمازپڑھی ہے تاکہ سب کوبتادیں کہ یہ مسجدمسلمانوں سے متعلق ہے اوریہودیوں کا اس پرکوئی حق نہیں ہے۔

.......

/169