اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ سعودی ذرائع کے مطابق بندر بن سلطان جنہیں چند ماہ قبل اس ملک کے انٹیلیجنس ادارے کی سربراہی کے عہدہ سے معزول کر دیا تھا دوبار اپنے عہدہ پر بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بندر دو ماہ سے بیرون ملک اپنا علاج کروانے گئے ہوئے تھے اور ان کی جگہ محمد بن نیف کو منصوب کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ "بندر بن سلطان" کی برطرفی اس وقت سامنے آئی تھی جب سعودی عرب کے حکام، شام کے حوالے سے اس ملک کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ "بندر بن سلطان" کی غلط پالیسیوں کی طرف متوجہ ہوگئے تھے، جس کی بنا پر اس ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر بھاری نقصان اٹھانا پڑاتھا۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بندر شام میں دھشتگردوں اور باغیوں کے اسلحہ فراہم کرنے اور بشار الاسد کی برکناری کے لیے فضا ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲