7 اپریل 2014 - 15:13
امریکی شہر کیلیفورنیا میں ہنگامہ، ۴۴ افراد زخمی

امریکی شہرکیلیفورنیا میں سالانہ جشن بہاراں پارٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 44 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہرکیلیفورنیا میں سالانہ جشن بہاراں پارٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 44 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ امریکی حکام کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے اسلا ویسٹا کے ایک کالج میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ایک شخص نے شراب کی بوتلوں سے بھرا بیگ ایک پولیس افسر کے منہ پر دے مارا۔ اس کے بعد 15 ہزار حاضرین میں سے کچھ نے پولیس افسران پر پتھروں، اینٹوں اور بوتلوں کی بارش کردی۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 100 سے زائد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲