اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وسطی افریقہ کے دارالحکومت بینگوئی کے اپنے دورے میں 1994 میں روانڈا میں نسل کشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہ جس میں تقریبا آٹھ لاکھ افراد کا قتل عام کیا گيا تھا کہا کہ اس براعظم میں ایک اور سفاکانہ نسل کشی سے بچنے کی ضرورت ہے۔ وسطی افریقہ کے دارالحکومت بینگوئی میں بان کی مون نے ملک میں مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی فرقہ کی اکثریت اپنا گہربار چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں، بلکہ اس سے سبق لیں، آپ کے ملک کی قسمت خود آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ غور طلب ہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں مسلم اقلیتی طبقہ کے خلاف گزشتہ کئی مہینوں سے انتہاپسند عیسائیوں کی جانب سے حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان جاں بحق ہو چکے ہیں اور لاکھوں اپنا گھربار چھوڑ کر ہمسایہ ملکوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲