5 اپریل 2014 - 14:46
افغانستان میں تین برقع پوش خود کش بمبار گرفتار

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مقامی حکام نے تین خود کش بمباروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ خود کش بمبار برقعے میں تھے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق زنانہ لباس میں خود کش بمباروں کو ہلمند کے مرکز لشکرگاہ میں گرفتار کیا گيا ہے۔ ہلمند کے مقامی حکام نے کہا ہےکہ یہ خودکش بمبار انتخابات میں ووٹنگ کے دوران حملے کرنا چاہتے تھے۔ افغانستان میں آج صدارتی اور صوبائي کونسلوں کے انتخابات میں ووٹنگ ہوگي۔ چار لاکھ سکیورٹی فورسز نے انتخابات کے دوران امن قائم رکھنے کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے.

...............

242