اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جناب علی اکبر صالحی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی گذشتہ چار برسوں میں حکیمانہ انداز میں آگے بڑھی ہے ۔ ایران کی جوہری توانائی کی ایجنسی کے سربراہ نے اسی طرح ایندھن کی پیداوار کے لئے یورینیم کی 20 فیصد افزودگي کے بار ےمیں کہا کہ تہران کے ری ایکٹر سے خاطر خواہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے دو سے تین سال تک 20 فیصد ایندھن ذخیرہ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ ادھر جنیوا معاہدے کے حوالے سے حتمی قدم اٹھائے جانے کے بارے میں تیسرے دور کے ویانا مذاکرات سے پہلے، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے مذاکرات، گذشتہ جمعرات سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تیسرے دور کے مذاکرات سات اپریل 2014 سےایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹین کی شرکت سے انجام پائیں گے ۔
..............
242