31 مارچ 2014 - 15:16
 قیدیوں کو زبردستی عدالت میں پیش کرنے کا حکم نامہ

بحرین میں اصلاح و تربیت نامی سرکاری ادارے کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ قیدیوں کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے زبر دستی عدالت لے جا سکتے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں اصلاح و تربیت نامی سرکاری ادارے کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ قیدیوں کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے زبر دستی عدالت لے جا سکتے ہیں۔ وفاق نامی ویب سائیٹ کے مطابق بحرینی جیلوں میں قید اکثر افراد عدالتوں کے غیر جانب دار نہ ہونے کی وجہ سے وہاں جانے سے اجتناب کرتے ہیں۔ اس حکم نامے کی تفصیلات میں لکھا گیا ہے کہ 30 مارچ 2014 سے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ ان تمام افراد کو زبر دستی عدالتوں میں پیش کریں جو عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کرتے ہیں۔ بحرینی عدالتیں غیر انسانی اقدامات اور بحرینی شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر انکو قید کئے جانے کی وجہ سے اپنی قانونی حیثیت کھو جانے کے بعد اس طرح کے اقدامات سے یہ کوشش کر رہی ہیں کہ انکی کھوئی ہوئی ہیبت اور قانونی حیثیت دوبارہ بحال ہو سکے۔

...........

242

لیبلز