31 مارچ 2014 - 08:39
مرکزی افریقہ کے دارالحکومت میں دسمبر سے ابتک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی

ریڈکراس نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مرکزی افریقہ کے دارالحکومت میں دسمبر سے ابتک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی کئے جاچکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ریڈیو تہران کی رپورت کے مطابق ریڈکراس نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مرکزی افریقہ کے دارالحکومت بانگی میں مسلمانوں کے خلاف مسلح عیسائیوں کی تحریک کے آغاز سے ابتک چودہ سو افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ اس دوران نو سو ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریڈکراس نے بانگی میں مسلح گروہوں کی دھمکیوں کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ اس تنظیم کا وہاں کام کرنا ایک سخت مسئلہ ہے اسلئے کہ مسلح افراد کے حملے میں ریڈکراس کا بھی ایک کارکن ہلاک ہوچکا ہے۔ ادھر افریقہ کے ہی ایک اور ملک نائیجیریا میں ایمنسٹی انٹر نیشنل نے جنگی جرائم کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ نائجیریا میں اس ملک کی فوج اور بوکوحرام کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے بارے میں اطمینان حاصل کرنے کیلئے آزادانہ تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے اسلئے کہ نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں رواں سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران پندرہ سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں جن میں نصف سے زائدعام شہری رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز