30 مارچ 2014 - 19:30
الرمادی تکفیری دہشتگردوں سے خالی، شہر میں جشن کا سماں

عراق کی سیکیورٹی فورسز کے ایک یونٹ نے قبائلی افراد کے ساتھ ملکر عراق کے صوبے الانبار کے مرکز الرمادی شہر کو داعش دھشتگردوں سے خالی کرانے کے بعد اس شہر کی شاہراہوں پر پریڈ کی اور جشن منایا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق الرمادی شہر میں جشن کی یہ تقریب داعش گروہ کے ستین روڈ پر قائم مرکزی ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوئی۔ دوسری جانب الرمادی – بغداد شاہراہ کے جس کو دھشتگردوں نے بند کردیا تھا ، اس شہر سے دھشتگردوں کی پسپائی کے بعد کھول دی گئی ہے۔ دھشتگردوں کے خلاف صف آراء ہونے والا عراقی فوج اور اس شہر کے قبائیلی افراد پر مشتمل گروہ یک نام "لشکر سات الانبار" رکھا گیا ہے۔ الرمادی شہر میں جشن کی اس تقریب میں فوجیوں اور قبائیلی افراد و عمائدین کے علاوہ عام شہریوں نے بھر پور شرکت کی اور عراق کی فوج کی کاروائیوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔ اس شہر کے بچوں نے عراقی فوج پر پھول برسائے اور فوجی جوانوں کو داد دی۔ عراق کی فوج کے عہدیدار میجر "جاسم محمد السویداوی" نے اس موقع پر کہا کہ عراق کی فوج نے اس شہر کے عوام کی مدد سے دھشتگردوں کو شکست دی ہے اور دھشتگردوں کو عراق کے دیگر علاقوں سے بھی پسپائی پر مجبور کیا جائے گا اور عراق کے فوج و عوام دھشتگردوں کی بیخ کنی کے لئے متحد ہے۔......./169