ابنا: ذرائع کے مطابق یہ آپریشن نارتھ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کیا گیا جہاں گھر گھر تلاشی لی گئی۔ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران علاقے میں آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی۔ آپریشن میں 300 سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ان ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے 60 چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ کراچی میں موسی ٰ کالونی کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسیز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی جس میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب شکارپور کے علاقے میں ہونے والے تشدد کے ایک واقعے میں ایک گروہ نے ایک گھر پر حملہ کرکے 2 خواتین سمیت 7 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ ...../169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515069
پاکستان کے صوبے سندھ کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سیکیورٹی فورسیز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے کئی ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔