ابنا: انصاف و ترقی پارٹی کے چار ہزار اراکین نے انقرہ کے مضافات میں رجب طیب اردوغان کی پارٹی سے استعفی دے کردولت باغچی کی قوم پرست جماعت نیشنلسٹ تحریک میں شمولیت اختیار کرلی ۔جبکہ ریڈیکل اخبار نے اپنی سائٹ پر رپورٹ دی ہے کہ انصاف و ترقی پارٹی کے مزید چارہزار اراکین نے استنبول میں اجتماعی طور پر اس پارٹی سے علحدگی اختیارکرتے ہوئے اپوزيشن جماعت جمہوریت پسند عوامی محاذ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انصاف و ترقی پارٹی کے ان آٹھ ہزار افراد کو ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر اعتراض ہے۔دوسری جانب پارلیمنٹ میں ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت عوامی جمہوری پارٹی کے رہنما نے انقرہ حکومت پر شام کےخلاف سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔کمال قلیچدار اوغلو نے کہا کہ انقرہ حکومت ترک فوجیوں کا خون بہا کر طیب اردوغان کو ہیرو بنانا چاہتی ہے۔......./169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515068
ترکی میں برسراقتدار اردوغان کی انصاف و ترقی پارپی کے آٹھ ہزار اراکین نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔