ابنا: مقبوضہ مشرقی القدس میں یوم زمین کے موقع پر مظاہرہ کر رہے سماجی کارکنان اور فلسطینی عوام اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔یہ مظاہرہ اس وقت پر تشدد ہو گيا جب اسرائیلی فورسز نے مشرقی القدس کی سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے مظاہرین کو منتشر کرنے لیے دستی بم فائر کیے اور ان پر حملہ کر دیا۔صیہونی فوجیوں کے حملے میں چار صحافیوں سمیت کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فورسز مظاہرین پر تشدد کے ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا۔38ویں یوم زمین سے ایک روز قبل دوسرے عرب ممالک میں بھی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئيں۔یاد رہے کہ یوم زمین 30 مارچ 1976 کو تل ابیب کی جانب سے فلسطین کے الجلیل علاقے میں بڑے پیمانے پر زمین پر غیر قانونی منصوبہ بندی کے خلاف مظاہرہ کر رہے چھ فلسطینیوں کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔یمن کے دارالحکومت صنعا میں فلسطینی سفارت خانے کے باہر کے ہزاروں کی تعداد میں حوثیوں نے ریلی کا انعقاد کیا۔مظاہرین نے دنیا بھر کے مسلمانون سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت کریں اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کریں۔اسی طرح کا مظاہرہ تیونس میں بھی کیا گیا جہاں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم کو آگ لگائی۔سنیچر کو ہی امینسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کر کے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ فلسطینی مظاہرین پر اپنے سفاکانہ حملوں سے باز رہے۔......./169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515063

مقبوضہ مشرقی القدس میں یوم زمین کے موقع پر مظاہرہ کر رہے سماجی کارکنان اور فلسطینی عوام اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔