ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد کے عوام نے آج اس شہر میں پاکستانی قونصل خانہ کے سامنے جمع ہوکر ایران کے سرحدی محافظوں کو اغواء کرنے والے دھشتگردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کیئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے عالمی سامراج کے حمایتی یافتہ دھشتگرد گروہوں کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی باڈرز سیکیورٹی اہل کاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد تنظیم نے فروری کے مہینے میں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے پانچ سرحدی جوانوں کو اغوا کرلیا تھا۔ اس دہشتگرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ پانچ میں سے ایک جوان کو جس کا نام جمشید دانائي فر ہے ، شہید کردیا گيا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز تہران میں پاکستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کہا ہےکہ پاکستانی حکومت ایرانی سرحدی فورس کے ایک جوان کی شہادت کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرکے ایران کی تحویل میں دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514946
اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد کے عوام نے آج اس شہر میں پاکستانی قونصل خانہ کے سامنے جمع ہوکر ایران کے سرحدی محافظوں کو اغواء کرنے والے دھشتگردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کیئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔