27 مارچ 2014 - 19:30
ایران کی ایٹمی صلاحیت، صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ کا اعتراف

صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اسلامی جمہوریۂ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو عظیم اور اہم سائنسی کارنامہ قرار دیا ہے

ابنا: صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اسلامی جمہوریۂ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو عظیم اور اہم سائنسی کارنامہ قرار دیا ہے ۔صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل کی آج کی رپورٹ میں اسرائیل کے سابق وزیر جنگ ایہود بارک نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی ٹکنالوجی  پر ایران کی دسترسی حیرتناک ہے اور تہران کے خلاف پابندیاں نہ صرف بے نتیجہ رہی ہیں بلکہ ایران نے  بے پناہ مسائل و مشکلات اور پابندیوں کے باوجود  بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے اسی طرح حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی صلاحیتوں کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل، مزاحمتی فورسیز کے راکٹوں اور میزائلوں کے نشانے پر ہے اس طرح سے کہ اسرائیل، ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ایہود بارک نے کہا کہ مزاحمت، اس بات پر قادر ہے کہ اسرائیل کے دور دراز علاقوں کو بھی اپنے میزائلوں کانشانہ بنائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲