ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں ایران کے سرحدی سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کی شہادت پر اسلام آباد کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور ان کا ملک، اغوا کئے جانے والے ایرانی سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس شہید کے اہل خانہ سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ کی جانب سے ایرانی سرحدی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو اغوا کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آـاد نے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھائے ہیں اور ان کا ملک، اس بارے میں ایران کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے کیلئے تیار ہے۔انھوں نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر فریقین کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔اس سے قبل ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایرانی سرحدی سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی شہادت کا ذمہ دار، پاکستان کو قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ جیش العدل نامی ہشتگرد گروہ نے چھے فروری کو ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے ایران کی سرحدی سیکیورٹی فورس کے پانچ اہلکاروں کو اغوا کرکے پاکستان منتقل کردیا تھا جس کے بعد کل اعلان کیاگيا کہ اغوا شدہ ان سیکیورٹی اہلکاروں میں سے جمشید دانائی فر کو شہید کردیا گیا۔جیش العدل نامی اس دہشتگرد گروہ نے گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں بھی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں ایک سرحدی چوکی پر حملہ کرکے چودہ سرحدی محافظین کو شہید کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۳۲
26 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514915
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں ایران کے سرحدی سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کی شہادت پر اسلام آباد کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔