26 مارچ 2014 - 19:30
امریکہ ایران کے مسئلے میں صداقت کا مظاہرہ کرے

ہندوستان کے ایک معروف ماہر بصیر احمد خان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے مقابلے میں ہٹ دھرمی سے گریز کرتے ہوئے تہران کے مسئلے میں صداقت کا مظاہرہ کرے۔

ابنا: ہندوستان کے ایک معروف ماہر بصیر احمد خان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے مقابلے میں ہٹ دھرمی سے گریز کرتے ہوئے تہران کے مسئلے میں صداقت کا مظاہرہ کرے۔ انھوں نے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ارنا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ امریکی حکام نے اس کا اعتراف کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حرام ہونے پر مبنی رہنر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے فتوے کا احترام کرتے ہیں۔اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نے اس نکتے پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ کو مسائل کے حل کیلئے میّسر ہونے والے مواقع کو ضایع نہیں کرنا چاہیئے، کہا کہ امریکی حکومت کو اس بات کا اعتراف کرنا چاہيئے کہ ایران آئی اے ای اے اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بارک اوبامہ حکومت کو چاہیئے کہ صداقت و نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری مسئلہ، جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش اور تہران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کا راستہ ہموار کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲