26 مارچ 2014 - 19:30
بحرینی فوج کے ترجمان کے شیعہ مخالف بیان کی مذمت

بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی فوج کے ترجمان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے

ابنا: لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی نے ایک بیان میں بحرینی فوج کے ترجمان کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں اس ترجمان نے شیعہ مسلمانوں پر حملہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جمعیت وفاق ملی نے اس بیان میں کہا ہے کہ بحرینی فوج کے ترجمان کا بیان، بحرینی عوام سے ان کی نفرت کا غماز ہے جو نہ صرف یہ کہ بحرین میں قومی تعصب اور تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس ملک کے قومی اقدار اور نظام ملکت کی رسوائی کے بھی مترادف ہے۔ بحرینی فوج کے ترجمان کا توہین آمیز بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ اس ملک میں پرامن مظاہرہ کرنے والے عوام کے خلاف سیکیورٹی فورسیز کے تشدد میں اضافہ ہوگيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲