ابنا: قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر دفاع " عبد الفتاح السیسی نے کل اس نئی یونٹ کی تشکیل کے موقع پر ایک تقریب میں، اس نئی یونٹ کی طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی یونٹ اعلی ترین صلاحیتوں کی حامل ہے ۔ در ایں اثنا مصری اخبار " البدیل" نے مصر کی مسلح افواج کے ذرائع کے حوالےسے لکھا ہے کہ السیسی نے کل جس فوجی یونٹ کی تشکیل کی تقریب ميں شرکت کی وہ مسلح افواج پر مشتمل ہے اور مظاہرین کو کچلنے کے لئے ہے ۔ بہت سے مبصرین، حکومت مصر کے اس اقدام کو، اس ملک کے فوجی کودتا کے خلاف مصری معاشرے میں احتجاجات کے وسیع ہونے پر تشویش کا آئینہ دار قرار دے رہے ہيں ۔ جولائی 2013 میں مصر میں فوجی کودتا کے ذریعے محمد مرسی کی قانونی حکومت کو برطرف کرکے اس ملک میں فوجی حکومت قائم کی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514862
مصر کے وزیر دفاع نے مصری مظاہرین کو کچلنے کے لئے فوج کی اسپیشل یونٹ تشکیل دی ہے ۔