24 مارچ 2014 - 19:30
اقتصادی ترقی اور ثقافتی اقدار کے فروغ کے لئے قومی عزم کی ضرورت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے مشیروں اور وزراء کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں معیشت و ثقافت کو ایران کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اقتصادی ترقی و پیشرفت اور ثقافتی اقدار کے فروغ کے لئے قومی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے مشیروں اور وزراء کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں معیشت و ثقافت کو ایران کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اقتصادی ترقی و پیشرفت اور ثقافتی اقدار کے فروغ کے لئے قومی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج  نوروز کی تعطیلات کے بعد اپنے مشیروں اور وزراء کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ہجری شمسی سال  1393 کو "اقتصاد و ثقافت" کا سال قرار دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی و پیشرفت کے لئے ، ذمہ داری کے احساس ، کام میں نظم و ضبط ، ایثار و قربانی اور اسی طرح قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینے اور مالی بد عنوانی سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے اس ملاقات میں مزید کہا کہ اقتصادی ترقی و پیشرفت اور ثقافتی اقدار کے فروغ کے لئے قومی عزم و ارادے کی ضرورت ہے اور عوام اس حوالے سے حکومت کی مدد کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲