اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم شاھچراغ کے سابق متولی آیت اللہ سید محمد مھدی دستغیب جو عراق سفر پر گئے ہوئے تھے گزشتہ شب کہولت کی وجہ سے ۹۰ سال کی عمر میں دعوت حق پر لبیک کہہ گئے۔سید محمد مھدی دستغیب نے ۱۹۸۱ میں اپنے بھائی آیت اللہ سید عبد الحسین دستغیب کی شہادت کے بعد شیراز میں حرم شاھچراغ کی تولیت کا عہدہ سنبھالا۔اس رپورٹ کے مطابق مرحوم کے تشییع جنازہ کے مراسم بروز جمعہ شیراز میں منعقد ہوں گے۔آیت اللہ سید محمد مھدی دستغیب شہید محراب آیت اللہ سید عبد الحسین دستغیب کے چھوٹے بھائی تھے جو ۱۹۸۱ سے لے کر گزشتہ سال تک حرم شاھچراغ کے متولی رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514781
حرم شاھچراغ کے سابق متولی آیت اللہ سید محمد مھدی دستغیب گزشتہ شب نجف اشرف میں حرم امام علی (ع) کے جوار میں ۹۰ سال کی عمر میں دعوت حق پر لبیک کہہ گئے۔