24 مارچ 2014 - 19:30
اردن کی ایک مسجد میں ایک امریکی جوان نے اسلام قبول کرلیا ہے

25سالہ ایک امریکی جوان نے اردن کی ایک مسجد میں حاضرہوکروہاں پرموجود نمازیوں کے سامنے اسلام قبول کرلیا ہے۔

ابنا: 25سالہ ایک امریکی جوان نے اردن کے علاقے امان کی "حاج اسحاق قواسمی" مسجد میں حاضرہوکر دین اسلام قبول کرلیا ہے۔اس مسجد کے امام جماعت شیخ رائد الحسنی نے نمازجمعہ کے دوران ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ امریکی جوان آپ کےسامنے دین اسلام قبول کرنا چاہتا ہے اوراس نے سالہا سال کی تحقیقات کے بعد دین اسلام قبول کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاہے کہ اس جوان نے دین اسلام سے آگاہی کے لیے دینی مراجع سے گفتگوکی ہے اورتحقیقات انجام دی ہیں اوراس وقت یہ دارلایتام کے ایک خیراتی مرکز میں انگریزی زبان کی تعلیم دے رہا ہے۔قابل ذکرہے کہ اس امریکی جوان نے نمازیوں کے سامنے عربی زبان میں شہادتین اپنی زبان پرجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام،استقامت کا دین ہے اوریہ ہمیں اپنے اوردوسروں کے مقابلے میں ہماری ذمہ داریوں کی یاددلاتا ہے۔......./169