ابنا: ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی انتظامی کونسل کی جانب سے، جس میں ایک سو اٹھّاسی ممالک رکنیت رکھتے ہیں، ایک وفد پاکستان روانہ اور اس ملک کی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لئے جانے کے بعد اسلام آباد کو پچپن کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا گيا ہے۔پاکستان کو سنہ دو ہزار آٹھ میں گیارہ ارب ڈالر کا قرضہ دیئے جانے کے منصوبے کا اعلان کیا گيا تھا مگر دو سال قبل اصلاحاتی اور اقتصادی مقاصد کے حصول میں پاکستان کی ناتوانی کی بناء پر اسے روک دیا گيا تھا تاہم اب اس ملک کو پچپن کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا گيا ہے۔......./169
24 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514751
عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کریگا۔