اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج کے کمانڈر اور صدر بشار الاسد کے چچازاد بھائی ہلال الاسد کی تشییع جنازہ کے مراسم ان کے پیدائشی وطن القرادحہ میں لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت کے ساتھ انجام پائے۔شامی فوج کے کمانڈر اپنے سات ساتھیوں کے ساتھ تکفیری دھشتگرد ٹولے جبھۃ النصرہ کے ساتھ لاذقیہ میں ہوئی جھڑپ کے دوران شہید ہوئے ہیں۔شام کی الشعب کونسل کے رکن عمار الاسد نے ملکی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ہلال الاسد کی شہادت ہمارے لیے باعث افتخار ہے اور ان کی جان گزشتہ شہداء کی جانوں سے زیادہ عزیز نہیں ہے دھشتگردوں کے مقابلے میں جنگ برابر جاری رہے گی اور ہمارے پاس ہلال الاسد جیسے کئی بہادر شام کا دفاع کرنے کے لیے موجود ہیں۔




................242
23 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514694
شامی فوج کے کمانڈر اور صدر بشار الاسد کے چچازاد بھائی ہلال الاسد کی تشییع جنازہ کے مراسم ان کے پیدائشی وطن القرادحہ میں لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت کے ساتھ انجام پائے۔