ابنا: ایران کے سفیر غلام رضا انصاری نے نئی دھلی ميں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت دنیا کے حالات تیزي سے تبدیل ہورہے ہيں ، کہا کہ علاقے اور دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر یہ کہا جا سکتا ہےکہ علاقے کے اہم ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریۂ ایران کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگي اور ایران علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ ہندوستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ امن واستحکام کے قیام کے لئے علاقائی ملکوں کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے اچھا موقع وجود میں آیا ہے جو پر امید مستقبل کے ہمراہ ہے۔......./169
22 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514598
ہندوستان میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے سفیر نے کہاہے کہ علاقے ميں ایران کی پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے ۔