ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم" ٹونی ایبٹ " نے آج اس ملک کی پارلیمنٹ میں کہا کہ ملیشین طیارے کی گمشدگی کے تیرہ روز بعد کچھ نئی اطلاعات ہاتھ لگي ہيں ۔ انہوں نے بحر ہند میں ملنے والے ان ٹکڑوں کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کردی ہیں۔ملائیشیا ائیر لائنز نے بھی تلاش کے لیے4 فوجی طیارے روانہ کردئیے۔آسٹریلوی حکام کاکہنا ہے کہ ان ٹکڑوں میں ایک 24 میٹر یعنی 80 فٹ لمبا ہے جبکہ دوسرا 15 فٹ لمبا ہے ۔ حکام کے مطابق لاپتہ طیارے سے متعلق یہ اہم پیشرفت ہوسکتی ہے ، تاہم ابھی انکا جائزہ نہیں لیاگیا ۔آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے بتایا ہے کہ سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں ملبے کی نشاندہی ہوئی ہے جو کہ شاید لاپتہ طیارے کا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹکڑے بحیرۂ ہند کے جنوبی حصے میں دکھائی دے رہے ہیں اور اس مقام تک پہنچنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کا ایک مسافر بردار طیارہ 239 مسافروں کے ساتھ آٹھ مارچ کو کوالالامپور اور چین کے راستے میں لاپتہ ہوگيا تھا اور دسیوں ملکوں کی جانب سے اس کی تلاش کے سلسلے میں جاری کوششوں کے باجود کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514491
آسٹریا کے وزیر اعظم نے ملیشیاکے لاپتہ طیارے کے دو ٹکڑے ملنے کی خبر دی ہے ۔