ابنا: صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج ھجری شمسی سال 1392 میں کابینہ کے آخری اجلاس میں تاکید کی کہ جوہری مسئلہ کے حل کے لئے پہلا قدم انتہائی اہم تھا اور بعض پابندیوں کو اٹھا لیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایران، پرامن جوہری ٹیکنالوجی اور یورینیئم کو افزودہ کرنے والا ملک شمار ہوتا ہے اور اس حوالے سے کسی کو شک و شبھہ میں نہیں رہنا چاہیے۔ صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جوہری مذاکرات میں طے پانے والا سمجھوتہ تمام فریقوں کے فائدے میں ہے تاکید کی کہ ایران تمام جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے حامل ہونے کا خواہاں ہے اور کسی کے لئے بھی تشویش کا باعث نہیں بنا چاہتا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کو ٹھوس و سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ اگر مدمقابل فریق میں ضروری عزم و ارادہ موجود ہو تو یہ مرحلہ کہ جو آخری مرحلہ ہے طے پاجائے کا اور مذاکرات حتمی سمجھوتے کی طرف بڑھ جائینگے۔......./169
19 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514444
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کو کامیابی کی جانب ایک قدم قراردیا ہے۔