18 مارچ 2014 - 20:30
غرب اردن میں ایک فلسطینی کی شہادت

غرب اردن کے جنوبی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔

ابنا: غرب اردن کے جنوبی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے جنوب میں واقع الخلیل کے علاقے الرماضین میں فائرنگ کا نشانہ بناکر ایک سولہ سالہ فلسطینی جوان کو شہید کردیا۔ اس جارحیت پر غاصب صیہونی حکومت نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی مسلمان، حائل دیوار کے اوپر چڑھتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت، غرب اردن اور سنہ انّیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر سات سو اسّی کلو میٹر طویل حائل دیوار تعمیر کررہی ہے جس کا ساٹھ فیصد عمل مکمل بھی ہوچکا ہے۔حالانکہ بین الاقوامی عدالت نے نو جولائی سنہ دو ہزاو چار میں اپنے ایک فیصلے میں حائل دیوار کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صیہونی حکومت سے اس دیوار کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲