ابنا: ہندوستان کی حکومت نے اپنے ملک کی ایک خاتون سفارتکار پر امریکہ کی جانب سے دوبارہ الزامات لگائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی حکومت نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہندوستانی سفارتکار دیویانی پر دوبارہ یہ الزام لگانا کہ انہوں نے امریکی ویزا حاصل کرنے میں غیر قانونی اقدامات کئے ہیں قابل قبول نہيں ہے اور اس سے دونوں ملکوں کا اسٹراٹیجیک تعاون متاثر ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی سفارتکا کو امریکی عدالت نے بری کردیا تھا اس کے باوجود ان پر دوبارہ الزامات لگائے گئے ہیں۔ امریکی پولیس نے ہندوستانی سفارتکار دیویانی کو گرفتار کرکے ان کی جسمانی تلاش لی تھی جس پر ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کیشدہ ہوگئے تھے۔ ہندوستانی حکومت نے بھی امریکہ کو نہایت سخت جواب دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514133
ہندوستان کی حکومت نے اپنے ملک کی ایک خاتون سفارتکار پر امریکہ کی جانب سے دوبارہ الزامات لگائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے۔