ابنا: یمن میں الحوثی گروہ نے مظاہرہ کرکے حکومت کی کارکردگي پر احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن کی فوجی کمیٹی نے مسلح سلفیوں کو شہر عمران میں داخل ہونے کی اجازت دیدی جس کے بعد الحوثی گروہ کے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت کے اس فیصلے پر شدید اعتراض کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت صنعا میں کیا گيا۔ دوسری جانب حمدان کے علاقے میں فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئي ہیں جن میں الحوثی گروہ کے چھے افراد اور دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی حوثی گروہ کے ساتھ فوج کی جھڑپوں میں چوبیس افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ مسلح افراد نے حکومت کی کمزوری کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔ یمن میں عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کرکے دہشتگردوں کے مقابلے میں حکومت کی ناتوانی کی مذمت کی ہے ۔ ادھر یمن کے ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے تکفیری دہشتگرد یمن میں گھس آئے ہیں۔ ان سعودی تکفیری دہشتگردوں نے عراق اور شام میں لڑائي کا تجربہ حاصل کیا ہے اور اب وہ یمن کے دہشتگردوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ یمنی حکام نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کی صورت میں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514117
یمن میں الحوثی گروہ نے مظاہرہ کرکے حکومت کی کارکردگي پر احتجاج کیا ہے۔