14 مارچ 2014 - 20:30
انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے بان کی مون کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کی بھی مذمت کی۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ مغربی ملکوں نے پہلوی ڈکٹیٹر شپ میں جاری سماجی برائیوں اور منشیات کے عام کئے جانے پر آنکھیں بند کر لی تھیں اور آج جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران منشیات کے خلاف مہم کا علمبردار ہے اقوام متحدہ کی جانب سے حقیقی اقدار کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور منشیات کے اسمگلروں کو پھانسی کی سزا دیئے جانے پر ایران پر مختلف قسم کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب یہ سمجھ چکا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں اس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے اور اسے یہ قبول کرنا ہوگا کہ اس کی کوششوں سے  پاس کی گئي قراردادیں غیر قانونی تھیں لہذا امریکہ ایران کے خلاف پروپيگنڈا کرکے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲