14 مارچ 2014 - 20:30
امریکہ انٹرنیٹ ٹیکنا لوجی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لئے بہت بڑاخطرہ ہے۔

ابنا: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ انٹرنیٹ ٹیکنا لوجی کے لئے بہت بڑاخطرہ ہے۔مارک زکر برگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز کی جاسوسی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبروں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوں، جب ہمارے انجینئرز انتھک محنت سے انٹرنیٹ کی سکیورٹی ترتیب دیتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کو ہم نے نہ صرف اپنی حکومت بلکہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو سائبر کرمنلز سے محفوظ بنا دیا ہے۔ مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو ٹیلی فون کر کے اپنے خدشات اور مستقبل کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا لیکن بدقسمتی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس حوالے سے ترامیم میں اچھا خاصہ وقت درکار ہوگا۔مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو انٹرنیٹ کا چیمپئن ہونا چاہیئے تھا نہ کہ خطرہ، امریکی حکومت کو جاسوسی کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا ورنہ لوگ ان کے بارے میں برا گمان کریں گے۔واضح رہے کہ مارک زکر برگ نے ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے فیس بک کے جعلی سرور کے ذریعہ عوام کو بے وقوف بنانے اور لاکھوں کمپیوٹرز کو وائرس سے متاثر کرنے کے انکشاف کے بعد شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔......./169