14 مارچ 2014 - 20:30
روس، یورپی یونین کی ممکنہ پابندیوں کا پابندیوں سے جواب دے گا

روس کی مسلح افواج نے کریمیہ میں ریفرینڈم کا قریب آنے پر یوکرین کی سرحدوں کے پاس فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔

ابنا: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔ روسی فوج کی مشقوں میں انفینٹری، توپخانہ اور سیکڑوں فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ ان مشقوں میں فوجی اڈوں سے معین شدہ مقامات تک فوجیوں کو پہنچانے کی مشقیں کی جارہی ہیں۔ چھبیس فروری کو بھی روسی فوج نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں وسیع مشقیں کی تھیں جن میں ڈیڑھ لاکھ فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔ ادھر روس کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ روس، یورپی یونین کی ممکنہ پابندیوں کا پابندیوں سے جواب دے گا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ الیکسی پوشکوف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی ممکنہ پابندیاں پارلیمانی تعلقات کے منقطع کرنے اور یورپی کونسل نیز یورپی سکیورٹی و تعاون کونسل کے کاموں میں مداخلت کرنے کے مترادف ہے۔......./169