14 مارچ 2014 - 20:30
کسی بھی صورت میں اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہ ہوں۔ آیت اللہ مصباح یزدی

آیت اللہ مصباح یزدی نے جنگ صفین میں عمار یاسر کی عمر 90 سال تھی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمر کے کسی بھی حصے میں اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہیں برتنا چاہئے۔

ابنا: امام خمینی(رہ) ریسرچ سنٹر کے سربراہ آیت اللہ مصباح یزدی نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب جوانوں کی امیدوں پر قائم ہے اور ہمارے انقلاب کا مستقبل ہمارے جوان ہی ہیں۔ انہوں نے آج کے جوانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان جوانوں کی طرح ہیں جنہوں نے انقلاب کیلئے قربانیاں دی ہیں بلکہ رہبر کے بقول ان سے آگے بڑھنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ چنانچہ یہ ایک نعمت الہی ہے اور اس پر خدا کا شکر بجالانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی مرحلے پر اپنے آپ کو ذمہ داریوں سے خالی نہیں سمجھنا چاہئے چنانچہ حضرت عمار یاسر نے 90 سال کی عمر میں حضرت علی(ع) کا ساتھ دیا اور راہ خدا میں شہادت کا جام نوش کیا۔ آیت اللہ مصباح یزدی نے امیرالمومنین(ع) کے ایک اور ساتھی مالک اشتر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فضیلت کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ جس وقت ان کی شہادت کی خبر امیرالمومنین(ع) کو ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ مالک اشتر کا میرے نزدیک وہی مقام تھا جو میرا رسول خدا(ص) کی نسبت تھا۔......./169