14 مارچ 2014 - 20:30
بحران شام کا حل صرف سیاسی سمجھوتے سے ہی ممکن،ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام حسین دہقانی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحران شام، صرف سیاسی طریقوں سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام حسین دہقانی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحران شام، صرف سیاسی طریقوں سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ تہران، بحران شام کے آغاز سے ہی ہمیشہ اس بات پر تاکید کرتا رہا ہے کہ اس بحران کو فوجی طریقے سے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ایران، بحران شام کے حل کیلئے شروع سے ہی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جس کا ایک نمونہ گذشتہ فروری کے مہینے میں ایران، شام اور سوئیٹزرلینڈ کا تشکیل پانے والا سہ فریقی اجلاس ہے۔ غلام حسین دہقانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحران شام جاری رہنے کی سب سے بڑی وجہ، دہشتگردوں کو فراہم کئے جانے والے ہتھیار اور فنڈز ہیں جنھیں حکومت کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اور جبتک بعض ملکوں کی جانب سے دہشتگردوں کی یہ حمایت بند نہیں ہوگی، شام میں امن قائم نہیں ہوسکے گا۔......./169