14 مارچ 2014 - 20:30
ڈرون حملے پاکستان کے مطالبے پر بند نہیں ہوئے، سرتاج عزیز

پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈرون حملے پاکستان کے کہنے پر بند نہیں کئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستا ن کے موٴقف کو سمجھنا ضروری ہے۔ انھوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے کسی مفاہمت یا مذاکرات میں سہولت کے طور پر بند نہیں کئے گئے۔پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر کو حملوں کے بے سود ہونے کے بارے میں باخبر کیا تھا۔ پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتیو خارجہ امور کا کہنا ہے کہ امریکا نے باقاعدہ طور پر ڈرون حملے ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستان کے موٴقف کو سمجھا ضرور گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ہونے والے امریکی ڈرون حملوں پر پاکستان کے حکام اور عوام نے ہمیشہ شدید احتجاج کیا اور اس بات کا اعلان کیا کہ ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جاتے ہیں جبکہ امریکہ ہمیشہ یہ دعوی کرتا رہا ہے کہ ان حملوں میں مسلح افراد اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔......./169