ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق کئي بحرینی باشندے آل خلیفہ کے کارندوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح بحرین کی سیکیورٹی فورسیز نے اس ملک کے علاقے "بنی جمرہ" میں بحرینی باشندوں کے گھروں پر حملے کر کے تین بحرینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر آل خلیفہ کے کارندوں نے "سترہ" اور "المعامیر" شہروں میں بحرینی عوام پر آنسو گیس کے گولے فائر کیئے اس دوران وسیع پیمانے پر ہونے والی شیلنگ کے نتیجے میں کئی بحرینی باشندے بے ہوش ہوگئے۔ واضح رہے کہ بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ "نویدرات" اور جزیرہ سترہ" کے عوام چودہ مارچ دو ہزار گیارہ کو بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فورسیز کے بحرین میں داخل ہونے کی برسی کی مناسبت سے مظاہرے کررہے ہیں اور انہوں نے ان غیر ملکی فورسیز کے بحرین سے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بحرین میں اس ملک کے عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی فورسیز کے بحرین میں داخل ہونے کی تیسری برسی کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم کے عوام اور غیر ملکی طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قم کے عوام اور سیکڑوں غیر ملکی طلبہ نے اس احتجاجی مظاہرے میں چودہ مارچ دو ہزار گیارہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی فورسیز کے بحرین میں داخل ہونے اور بحرین کے عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ نماز جمعہ کے بعد ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بحرین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513807
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے اس ملک کے عوام کے خلاف حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں کئی بحرینی باشندے زخمی ہوگئے ہیں۔