ابنا: لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تین دہماکوں میں کم از کم گیارہ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب میں واقع علاقے الشعلہ میں ہونے والے بم دہماکے میں چھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح بغداد کے شمال میں التاجی کے علاقے کے ایک بازار میں ہونے والے بم دہماکے میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح عراق کے صوبے الانبار میں پولیس و فوج کی مشترکہ چوکی کے قریب ہوئے کار بم دہماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت تین سیکیورٹی اہل کار جاں بحق اور چھ دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کی سیکیورٹی فورسیز کا دھشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور گذشتہ روز صوبہ الانبار میں عراقی فوج نے ایک کاروائی کے دوران دھشتگرد گروہ داعش کے دو سرغنوں سمیت سولہ دھشتگردوں کو ہلاک اور درجنوں کو گرفتار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513806
عراق میں جاری دھشت گردانہ کاروائی میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔