13 مارچ 2014 - 20:30
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بم دہماکہ درجنوں ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ شہر میں پرنس روڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں10 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ شہر میں پرنس روڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں10 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے۔موصلہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر کی پرنس روڈ پر سائنس کالج چوک کے قریب دھماکے سے10 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس کا نشانہ ایف سی کی گاڑی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آواز دور تک سنی گئی۔دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲