12 مارچ 2014 - 20:30
مرضیہ افخم : انسانی حقوق کی رپورٹ، سیاسی ہتھکنڈا ہے

ایران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کو ناقابل اعتماد قرار دیا ہے.

ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور غیر قانونی دعو‎ؤں کے سبب ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ ناقابل اعتماد اور غیر قانونی ہے . انہوں نے کہا کہ اس بات کی امید کی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ایران سمیت تمام ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا مصفانہ جائزہ لیں گے اور ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرتے ہوئے غیر واضح الفاظ اور جملوں سے پرہیز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بان کی مون کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کئی مقامات پر جنرل سکریٹری کی غیر جانبدارانہ شخصیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور کہیں - کہیں پر تو مکمل طور پر ان کی شخصیت مجروح ہو گئی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران سمیت آزاد ممالک کے خلاف انسانی حقوق کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کئے جانے کی مذمت کی . مرضیہ افخم نے کہا کہ کسی آزاد ملک کےخلاف انسانی حقوق کو سیاسی ہتھكنڈے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور ان ملکوں کے داخلی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیئے۔/169