ابنا: بحرین میں آل خلیفہ کی عدالت کی طرف سے اس ملک کے معروف عالم دین شیخ کامل الہاشمی کو قید کی سزا سنائے جانے کے بعد مختلف حلقوں نے آل خلیفہ کی مذمت کی ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز میں مذہبی آزادی شعبے کے سربراہ نے آل خلیفہ کی عدالت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم دین شیخ کامل الہاشمی کو سیاسی اغراض و مقاصد کے تحت قید کی سزا سنائي گئي ہے۔ شیخ سلیمان نے کہا کہ یہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کا صرف ایک نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی عدالت کے پاس ایسا کوئي ثبوت نہیں ہے کہ جس سے یہ معلوم ہوتا ہو کہ شیخ کامل ہاشمی مذہبی فتنہ پھیلانے میں ملوث ہیں۔ ادھر بحرین کے سیاسی اور انقلابی گروہوں نے انقلابی تحریک کی سرکوبی کو تین برس گذرنے پر ملت بحرین سے ملک گير مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ ملت بحرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسکے برحق مطالبات تسلیم نہیں لئےجاتے وہ اپنی تحریک جاری رکھے گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513632
بحرین میں آل خلیفہ کی عدالت کی طرف سے اس ملک کے معروف عالم دین شیخ کامل الہاشمی کو قید کی سزا سنائے جانے کے بعد مختلف حلقوں نے آل خلیفہ کی مذمت کی ہے۔