ابنا: ایران کے شہر تبریز میں سہند یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے ماہرین نے میزائل کا سیف ایندھن بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ شہر تبریز ایران کے صوبے مشرقی آذربائجان کا صدر مقام ہے۔ روزنامہ خراسان کے مطابق سہند یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے ماہرین نے ایلومینیم کے مائکرو پاوڈر کو نانو کی سطح پر مزید رقیق کرکے میزائل ایندھن تیار کیا ہے جس سے اکسپلوزیو کمبسچن نہیں ہوتا۔ سہند یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس ایندھن سے مختلف رینج کے میزائلوں میں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ سیف ایندھن کے پروجیکٹ مینیجر طاہر زادہ موسویاں نے کہا ہے کہ ایلومینیم کا نینو پاوڈر میزائل کا ایندھن ہوتا ہے اسی وجہ سے اس پر پابندی لگی ہوئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں مختلف یونیورسٹیوں کے تعاون سے نینو ایلومینیم پاوڈر تیار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۵۲
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513622
ایران کے شہر تبریز میں سہند یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے ماہرین نے میزائل کا سیف ایندھن بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔