12 مارچ 2014 - 20:30
غرب اردن صہیونی حملے کا نشانہ، ۵ فلسطینی زخمی

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں واقع الخلیل کے شمال میں ایک علاقے کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم از کم پانچ فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے۔ اس واقعے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف آنسوگیس کا بھی استعمال کیا۔صیہونی فوجیوں کی یہ بربریت، ایسی حالت میں جاری ہے کہ صیہونی فوجیوں نے کل بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم تین فلسطینی مسلمان شہید ہوگئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲